مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، وحید عالم

مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، وحید عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) ٹائیگرز کے زیر اہتمام مستحق افراد میں سلائی مشینیں اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب الحمراء ہال میں ہوئی، تقریب کا اہتمام میمونہ شاہین،سید ندیم الحسن شاہ گیلانی، ڈاکٹر احسان ظفر اور اشفاق ساقی نے کیا، مہمان خصوصی ایم این اے وحید عالم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید تھے، چیئرمین ایگریکلچر دلبر شاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے وحید عالم خان کا کہنا تھا کہ آج کی اس تقریب کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے مبارکباد کے مستحق ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے کام آتے ہیں۔ میاں برادران کی سرپرستی میں مسلم لیگ (ن) کی تمام ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے، کسی ایک انسان کی خدمت انسانیت کی خدمت ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مستحق افراد کے لئے کام کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید نے کہا کہ مقصد حیات انسانی خدمت ہی ہے، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے، پاکستان میں معیشت کا پہیہ ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے حکومت وقت پیش پیش ہے۔ این اے 120 کے چیف کوآرڈی نیٹر سید ندیم الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ جو انسانیت کی خدمت اور معاشرے سے برائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مُلک کی خوشحالی کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالتے ہیں وہ لائق تحسین ہیں، تقریب میں چیئرمین یوسف60 کاشف ستار، وائس چیئرمین میاں اسلم سلیم،چیئرمین یوسی58 شہاب بشارت، چیئرمین یو سی73 چودھری سہیل عامر، چیئرمین یو سی74 صہیب علی، چیئرمین راؤ شہاب الدین سمیت مسلم لیگ (ن) کے ورکروں، کارکنوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔