فرینڈلی اپوزیشن نے عوام کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا،میاں کامران

فرینڈلی اپوزیشن نے عوام کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا،میاں کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ مرکز میں فرینڈلی اپوزیشن نے عوام کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔حکومت من مانی کرکے عوام کا استحصال کررہی ہے لیکن ان کی آواز ایوانوں تک پہنچانے والی اپوزیشن فرینڈلی اپوزیشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی میں مک مکا میثاق جمہوریت پر دونوں جماعتوں کے درمیاں معاہدہ اور دونوں جماعتوں کے قائدین کے اس معاہدہ پر دستخط ہیں۔دونوں جماعتوں نے اقتدار کی باریاں لگارکھی ہیں اور عوام کو مہنگائی کے بے رحم ہاتھوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔فرینڈلی اپوزیشن کا کردار عوامی مفاد کے خلاف ہے دونوں جماعتیں اپنے مفادات کے لیے عوام کو قربان کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مک مکا کا کردار ختم کرکے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ختم کرے اور عوام کے حقوق کے لیے لڑے ۔