وفاقی وزراء کو سید خورشید شاہ فوبیا ہو گیا ہے،علامہ یوسف اعوان

وفاقی وزراء کو سید خورشید شاہ فوبیا ہو گیا ہے،علامہ یوسف اعوان

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وز راء جن میں چودھری نثار علی خان اور رانا تنویر حسین شامل ہیں کو سید خورشید شاہ فوبیا ہو گیا ہے۔ چودھری نثار اپنے الزامات کو ثابت کریں وگرنہ جھوٹ بولنے پر چینل پر آکر قوم اور شاہ صاحب سے معافی مانگیں

انہوں نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر میاں نواز شریف وزیراعظم ‘رانا تنویر حسین اور چودھری نثار علی خان وزیر ہیں تو یہ اللہ کے بعد ایک سید زادے سید خورشید شاہ کی وجہ سے ہی ہیں وگرنہ دھرنے والے تو ان کا کسی بھی وقت دھڑن تختہ کر سکتے تھے لیکن اس وقت سید خورشید شاہ ہی دھرنے والوں کے آگے حکومت کو بچانے کے لئے آگے آئے تھے اور انہوں نے اسمبلی میں بھی حکومت کے حق میں بیان دیکر حکومت کو بچا لیا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1