68برس سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ مل سکا،محمد علی یزدانی
لاہور(پ ر) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ترجمان اورورلڈاسلامک فرنٹ کے کنویئیر حافظ محمد علی یزدا نی نے کہا ہے کہ68 برس گزر جانے کے باوجود کشمیریوں کو حق خودرادیت حاصل نہیں ہو سکا،کشمیری تحریک آزادی کے حوالے سے اہل پاکستان کی تائید اور حمایت کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو کشمیریوں کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے اور ان کو انکے حق خودرادیت دلوانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے مقدمے کو اٹھانا چائے ۔