پیپلز پارٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان کل متاثرین اورنج لائن کے ہمراہ مظاہرہ کریں گے

پیپلز پارٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان کل متاثرین اورنج لائن کے ہمراہ مظاہرہ ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اور سول سوسائٹی کے ارکان کل اتوار کو دوپہر دو بجے اورنج لائن ٹرین سے متاثرہ جین مندر کے رہائشیوں کے ساتھ ملکر جین مندر چوک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اس موقع پر اس منصوبے کے خلاف احتجاجی دھرنا بھی دیں گے ۔پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اورنج لائن ٹرین کے متاثیرین کو انصاف دلوانے کے لئے کل دوپہر دو بجے جین مندر چوک پر پہنچیں اور حکومت کے خلاھ بھرپور آواز بلند کریں کیونکہ حکومت اس منصوبے کی آڑ میں لاہور کے رہائشیوں اور قومی ورثے کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔لیکن پیپلز پارٹی لاہور کے شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4