بجلی کے بعدگیس لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکالات میں اضافہ کیا ہے، اعجاز ا حمد چوہدری

بجلی کے بعدگیس لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکالات میں اضافہ کیا ہے، اعجاز ا حمد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اعجاز ا حمد چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کے بعدگیس لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکالات میں اضافہ کیا ہے ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ تو ختم ناہوئی اب گیس بھی بے قا بو ہو گئی ہے ،گھریلوخواتین کا گیس لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کیلئے گھرسے نکلنا افسوسناک ہے اور حکومت کیلئے شرم کی بات ہے ۔ ،عوام شدید ترین سردی میں بھی ضروری بنیادی اشیاء گیس اور بجلی سے محروم ہیں حکومت بتائے کہ اس نے انتخابات کے وقت عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ کتنے پورے کیے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے کہا ں گئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی اور گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں تو دوسری طرف گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں عوام کہا جائیں شائد حکومت میں بیٹھے لوگوں کی حالت میں تو بہتری آ گئی ہو گی لیکن عام آدمی کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ بڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاہے کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں، حکومت پٹرول کی مد میں بھی فی لیٹر پر 40روپے سے زائد منافع کما رہی ہے۔

جو عوام کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے عالمی سطح پر تیل کی قیمت فی بیرل مسلسل گر تی چلی آرہی ہے لیکن حکمران ناجائز منافع کما کر عوام سے بد دعائیں لے رہے ہیں لگتا ہے ان حکمرانوں نے یہ جانچ لیا ہے کہ اب انکو اقتدار دوبارہ نہیں ملنے والا اس لیے جتنی بھی لوٹ مار کی جا سکتی ہے کر لی جائے ۔اپنے آپ کو تجربہ کار کہنے وا لے بُری طرح نا کام ہو چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4