جائیداد ہتھیانے کیلئے بھائی کے قاتل عرفان وحید اور اور ساتھی عامرعلی کوعمر قید

جائیداد ہتھیانے کیلئے بھائی کے قاتل عرفان وحید اور اور ساتھی عامرعلی کوعمر ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے نواں کوٹ میں جائیداد ہتھیانے کے لئے اپنے بھائی کے قاتل عرفان وحید اور اور اس کے ساتھی عامرعلی کوعمر قید اور ایک ،ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں تھانہ نواں کوٹ پولیس نے تین ملزمان عرفان وحید، عامرعلی اورمقتول کی بیوی فوزیہ کے خلاف محمد عامر کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا۔ فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر عرفان وحید اور عامرعلی کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔عدالت نے مقتول کی بیوی فوزیہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نواں کوٹ پولیس نے دوہزار گیارہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مقتول محمد عامر کی جائیداد ہتھیانے کی خاطر اس کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کردیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4