انٹرا پارٹی الیکشن سے ورکروں کے جذبات بڑھے ہیں،نعیم الحق

انٹرا پارٹی الیکشن سے ورکروں کے جذبات بڑھے ہیں،نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ممبران سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال ، انٹراپارٹی الیکشن ،پارٹی کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور دیگر امور پر گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف واحد سیاسی پارٹی ہے جو مسلسل انٹراپارٹی الیکشن کروا رہی ہے جس سے پارٹی ورکروں کے جذبے بڑھتے ہیں اور ان کو پارٹی میں اہم عہدے پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف25 اپریل تک اپنے پارٹی الیکشن کو مکمل کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے ملک کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ 68 سال گزرنے کے باوجود سیاسی جماعتوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکا،

جب تک ہم غریب عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دیں گے اس وقت تک ملک میں امن وامان پیدا نہیں ہو سکتا،نعیم الحق نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اب عہدکیا ہے اب ملک میں موجود مسائل پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور عوام کو ہیلتھ ، ایجوکیشن بہتر سہولتیں، پانی کے صاف پانی ، مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے اہم قدم اٹھائیں جائیں گے، اس موقع شفقت محمود نے کہاکہ ملک میں جب صاف اورشفاف الیکشن نہیں ہوتے ، قانون پر سختی سے عمل نہیں ہوتا اور دھاندلی اور جرم کرنے کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا اسوقت تک ملک اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکتا ، اس موقع پر روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی ، چوہدری غلام حسین ،ذوالفقار راحت، جاوید فاروقی ، عدنان ملک، ارشد چوہدری، سلطان شاہ، محمد عمر، امبرقریشی،زبیر،عظمیٰ کاردار ، فاطمہ چدھڑسمیت دیگر نے شرکت کی۔