حکومت اورنج لائن سے متاثرین سے ظلم و زیادتی طور پر بند کرے،سلونی بخاری

حکومت اورنج لائن سے متاثرین سے ظلم و زیادتی طور پر بند کرے،سلونی بخاری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما سیدہ سلونی بخاری اور ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا ہے کہ حکومت اورنج لائن ٹرین متاثرین کے متاثیرین سے ظلم و زیادتی کو فوری طور پر بند کرے لاہور کے عوام حکمرانوں کو اس عوام دشمن منصوبے کی وجہ سے جھولیاں اٹھا اٹھاکر بددعائیں دے رہے ہیں اورنج ٹرین کے متاثرین گھر کی چھت چھیننے پر سراپا احتجا ج ہیں لیکن پنجاب کے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے پنجاب حکومت نے محروم کردیا ہے اور ان متاثرین کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی ، کئی متاثرین جان بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹرین روٹ پر قومی ورثے کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے ، اورنج کی وجہ سے لاہور کی سڑکیں جگہ جگہ سے اکھاڑی گئی ہیں ، مٹی اور دھو ل کی وجہ سے لاہور کے عوام مختلف بیمار یوں کا شکارہورہے ہیں، صوبے کی عوام کا سار ا پیسہ اس منصوبے پر جھونک دیاگیا ہے، حکمران دونوں ہاتھوں سے کمیشن بنا کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہیں بلکہ تکلیف دینے کا تہیہ کررکھا ہے ، حکمران غریب عوام کو کچھ دے نہیں سکتے بلکہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے کاانہیں کوئی حق حاصل نہیں، ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے نہ غریب عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہے ، مریض دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے مررہے ہیں، سکولوں کی سیکیورٹی انتہائی ناقص ہے حکمرانوں کی ترجیحات عوام نہیں بلکہ ناکام منصوبے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4