جنوبی چھاؤنی ، دیرینہ دشمنی ، مخالفن کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جنوبی چھاؤنی ، دیرینہ دشمنی ، مخالفن کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

 لاہور(وقائع نگار) جنوبی چھاؤنی کے میں دیرینہ دشمی کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کر کے سول ایوی ایشن کے ملازم کو قتل کر دیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی کا رہائشی 20سالہ علی رضاء ایئر پورٹ میں ملازم تھا ۔وقوعہ کے وقت راجہ وقار وغیرہ نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے علی رضا ،شہباز جٹ سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر علی رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی