صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرا ئع کے مطابق شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے سہیل اختر اور اس کی فیملی سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے 73سو روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے خادم حسین سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،شمالی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے احسن سے 41ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ہر بنس پورہ میں ڈاکوؤں نے زیب سے 95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل، شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے زینب بی بی سے 46ہزار مالیت کی نقدی وزیورات ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے خرم کے اہل خانہ سے 1لاکھ 35ہزار مالیت کے زیورات،نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے عمر اور اس کی بیوی سے 90ہزار مالیت کی نقدی و طلائی انگوٹھیاں،ریس کور س میں ڈاکوؤں نے علیم سے 20ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے حبیب سے 25ہزار مالیت کی نقدی چھین لی ۔جوہر ٹاؤن میں طاہر،قلعہ گجر سنگھ میں نذر عباس کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس بی میں عبد الوحید ،باغبانپورہ میں رمضان ،اسلام پورہ میں ساجد،اقبال ٹاؤن میں ریاض، ملت پارک میں سراج الحق،سمن آباد میں ارمان،ساندہ میں اعجازاور شوکت ،نواب ٹاؤن میں عادل،جوہر ٹاؤن میں سلمان،گارڈن ٹاؤن میں طیب اور لیاقت آباد میں عدیل خادم کی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -