پنجاب یونیورسٹی،ایس پی اور چیف سکیورٹی آفیسر کی انتظامیہ کوبریفنگ

پنجاب یونیورسٹی،ایس پی اور چیف سکیورٹی آفیسر کی انتظامیہ کوبریفنگ

لا ہور (خبر نگا ر )پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے سربراہان اور فوکل پرسنز کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے چیف سکیورٹی آفیسر نے بریفنگ اور ایس پی اقبال ٹاؤن نے لیکچر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب یونیورسٹی کے الراضی ہال میں دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔ چیف سکیورٹی آفیسر میجر ریٹائرڈ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے عملے اور طلباء کے کارڈ زبننے چاہئیں، گاڑیوں کی داخلی راستوں پر تلاشی اور اِنہیں سٹیکرز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہاسٹلزاور ڈیپارٹمنٹس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔اس موقع پر انتظا میہ نے سکیورٹی عملے کے لیے 200، تئیس بور کی بیس نئی بندوقیں اور دس پستول خریدے گئے ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد اقبال نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی سکیورٹی کے لیے غیر طلباء عناصر کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی گارڈز کو نئی بندوقیں چلانے کی تربیت بھی دی گئی۔

مزید : علاقائی