تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی :ریڑھی بانوں کیخلاف ایکشن کافیصلہ

تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی :ریڑھی بانوں کیخلاف ایکشن کافیصلہ

لا ہور (خبر نگا ر ) پنجاب حکومت1 3 جنوری سے پہلے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کر ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے پو لیس نے صوبے بھر میں سکولوں کے باہر ریڑھیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالے ریڑھی بانوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے حکومتی سطح پرہرقسم کے اقدامات کئے جارہے ہیں پو لیس کی جا نب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سکولوں کے مرکزی دروازوں اور چار دیواری کے گرد کھڑے ہونے والے ریڑھی بانوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور اس پابندی پر عمل درآمد نہ کرنیوالے ریڑھی بانوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ذرا ئع کے مطا بق تمام ایس ایچ اوز کو سکولز اور دیگر تعلیمی اداروں کے ارد گرد کھڑے ہونے والے ریڑھی بانوں کی لسٹیں تیار کر کے انہیں سکیورٹی اداروں کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات کی گئی ہیں وہ خصوصی چیک رکھتے ہوئے کسی بھی مشتبہ شخص یا چیز کے بارے میں سکیورٹی اداروں کو فوری اطلاع دیں۔

مزید : علاقائی