اعلیٰ پولیس افسران کا نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کی اجازت مل گئی

اعلیٰ پولیس افسران کا نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کی اجازت مل گئی

لا ہور (خبر نگا ر ) آئی جی پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے متعدد اعلیٰ پولیس افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) احسان طفیل اور ڈی آئی جی ڈاکٹر شعیب دستگیر کو نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ ڈی آئی جی طارق نواز ملک، ڈی آئی جی بی اے ناصر اور آر پی او بہاولپور احسان صادق کو کورس پر جانے سے روک لیا ہے۔ اسی طرح ایس پی عمر سعید، ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ ، ایس پی عرفان طارق، ایس پی منتظر مہدی اور ایس پی عمران کشور کو بھی کورس کی اجازت مل گئی ہے جبکہ آئی جی پولیس نے ایس پی امیر عبداللہ نیازی اور ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ کیپٹن (ر) علی ضیاء کو کورس پر جانے سے روک دیا ہے۔

مزید : علاقائی