لاہور ایئرپورٹ پر9پروازیں منسوخ ،آٹھ سے زائد تاخیر کا شکار

لاہور ایئرپورٹ پر9پروازیں منسوخ ،آٹھ سے زائد تاخیر کا شکار

لاہور(سپیشل رپورٹر)سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ایئرٹریفک کنٹرولرز کے سالانہ طبی معائنوں کا آغاز ہو گیا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔طبی معائنوں کے ذریعے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی ذہنی اور جسمانی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ وہ آنے جانے والی پروازوں کے پائلٹس کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔ دریں اثناء ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث دن بھر لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ 8 سے زائد گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ آخر