سابق جج امیر عالم خان کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی

سابق جج امیر عالم خان کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ کے سابق جج امیر عالم خان کی نماز جنازہ گزشتہ روزپی بلاک مسجد، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سمیت عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے موجودہ و سابق جج صاحبان، سپریم کورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس خلیل الرحمن خان اور تصدق حسین جیلانی، اٹارنی جنرل پاکستان، جوڈیشل افسران، لاء افسران،لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے موجودہ اور سابق صدور و دیگر عہدیداروں،سینئر وکلاء ،سیاسی و سماجی رہنماؤں، عدالت عالیہ کے افسران، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -