عوامی مینڈیٹ زر کی گٹھڑی نہیں جو چرا لی جائے،زعیم قادری

عوامی مینڈیٹ زر کی گٹھڑی نہیں جو چرا لی جائے،زعیم قادری

لاہور( جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ بلاول بے سروپا بیانات سے اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انتخابی مینڈیٹ عوامی خدمت سے حاصل کیا جاتاہے۔ عوامی مینڈیٹ زر کی گٹھڑی نہیں جو چرا لی جائے۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان اور بلاول بھٹو کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبو د پر ہر سال 11ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں جنوبی پنجاب کے عوام نے اپنا مینڈیٹ واضح کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھر میں معصوم بچوں کی اموات ہو رہی ہیں اور سندھ حکومت روایتی بے حسی کا نمونہ بنی ہوئی ہے۔ قبل ازیں سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست الزامات تک محدود ہو کے رہ گئی ہے۔ وہ ہر روز ایک نیا الزام عائد کرتے ہیں لیکن عوام عمران خان کی باتوں کو اب سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ الزام تراشی کے بجائے عمران خان کے پی کے کے عوام کی حالت سدھارنے پر توجہ دیں۔ عمران خان ذہنی پختگی کا ثبوت دیں۔ الزام تراشی کی سیاست ترک کر کے عوامی خدمت کو شعار بنائیں۔

مزید : صفحہ آخر