کراچی آپریشن اب مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائیگا ، چودھری نثار

کراچی آپریشن اب مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائیگا ، چودھری نثار

 اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو صرف شہر قائد کے عوام کی نہیں پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اس لئے اسے مزید موثر اور بہتر انداز میں جاری رکھا جائے گا ۔ وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز میجرل جنرل بلال اکبر کو فون کرکے کراچی آپریشن کو مزید موثر اور بہتر بنانے پر مشاور ت کی، ڈی جی رینجرز سے گفتگومیں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو شہر قائد کے باسیوں کے علاوہ پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اس لئے اس آپریشن کے دوران حائل ہونے والی تمام رکاوٹیں دور کرکے اسے جاری رکھا جائے گا ۔چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ آئندہ چند دنوں میں آپریشن کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا

مزید : صفحہ اول