مسلم لیگ (ن) کا 90والی سیاست دہرا نا غلطی ہو گی ، بلاوبھٹو

مسلم لیگ (ن) کا 90والی سیاست دہرا نا غلطی ہو گی ، بلاوبھٹو

کراچی(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے پر (ن)لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت نے 90 کی دہائی کی سیاست دہرائی تو ان کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔بلاول بھٹو ذرداری نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کو فون کیا اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، مخدوم احمد محمود نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی ارکان کی جانب سے کونسلروں اور پارٹی رہنماں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شکایت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو ذرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی لیکن اس کے باوجود ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا اور وہاں کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور ذیادتی کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرانے کی کوشش قابل مذمت ہے۔اگر ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا تو پھر پارٹی کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو (ن)لیگ کے مینڈیٹ پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا، اگر (ن)لیگ نے 1990 والی سیاست کو دہرایا تو یہ ان کی سب بڑی غلطی ہوگی۔

مزید : صفحہ اول