کراچی آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دینگے ؛ معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے ؛ نواز شریف

کراچی آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دینگے ؛ معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے درسگاہوں میں معصوم بچوں کے قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے اور آخری دہشتگرد کی ہلاکت تک جنگ اور آئندہ نسل کیلئے پاکستان کو محفوظ بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہا آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا صفایا ہو گیا مگروہ فرار ہوتے ہوئے آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ میاں نواز شریف نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور اقتصادی استحکام نے قوم کو نئی امید دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج مثبت ہیں اور مقاصد کے حصول تک جاری رہے گاکیونکہ مستقبل کی نسل کو محفوظ پاکستان دینا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ اور پر امن پاکستان ہماری پہلی ترجیحی ہے اس حوالے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دیں گے جبکہسندھ اور کراچی میں رینجر کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی اور رینجرز سے ہر قسم کا تعاون کریں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آ پریشن ضرب عضب کے موثر نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ، دہشت گرد اب بھاگنے پر مجبور ہیں ، دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہو گیا ہے اب بین الاقوامی ممالک بھی پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں ہم معاشی ترقی خوشحالی کے لیے حکومت درست سمت پر گامزن ہے ۔ اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی گئی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے دعا بھی کی گئی ہے جبکہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ، اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے بیرونی دوروں سے متعلق بھی اپنے رفقاء اور وزراء کو آگا ہ کیا ، رپورٹس کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن ضرب ، عضب ، کراچی آپریشن ، ،افغانستان سے متعلق امور ، سعودی عرب ایران ،کشیدگی ، پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ ملک کی اندرونی سکیورٹی ، سیاسی ،یگر داخلی معاملات سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور وفاق کے درمیان رینجرز اختیارات سے متعلق اختلافات اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس پر بھی بات چیت کی گئی ہے ،رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہچانے اور دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کو کراچی اور سندھ میں آپریشن کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیراطلاعات و نشریات پروزیز رشید ، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ، سینٹر مشاہد اللہ ، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی ، معاون خصوصی عرفان صدیقی ، معاون خصوصی ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، و دیگر نے شرکت کی ہے ،وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس 4گھنٹے تک جاری رہا۔

مزید :

صفحہ اول -