وزیر اعظم سے چودھری نثار کی 15 منٹ تک ملاقات ،پریس کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیا
اسلام آباد (آن لائن ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم محمدنواز شریف کو گزشتہ روز پیپلز پارٹی کیخلاف کی گئی پریس کانفرنس پر اعتماد میں لے لیا اور اپوزیشن لیڈر کے رویے سے متعلق وزیرعظم کو آگاہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سب سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے گزشتہ روز کی گئی پریس کا نفرنس سے متعلق استفسار کیا تو چوہدری نثار علی خان نے 15منٹ تک وزیراعظم کو پریس کانفرنس سے متعلق اعتماد میں لیااور اپوزیشن لیڈر سید خورشیدہ کے رویہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔