کراچی ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، طالبان کمانڈر سمیت 6دہشتگرد گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)رضویہ میں پولیس مقابلے کے دوران 6دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے باروی مواد سے لیس موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ جسکے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بارود کسی اور مقام پر منتقل کر رہے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کر کے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ انسپکٹر عابد کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹینکی میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد تھا جسکو موبائل فون کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت سعید امین، سعید عالم، ناصر، مظفر، سعید احمد اور اسلام الدین کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عدنان رشید کا ساتھی بھی شامل ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مبینہ ٹان پولیس نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کامران عرف کمال کے تین ساتھی جیل میں قید ہیں۔