بجلی کے بریک ڈاؤن سے سندھ اسمبلی بھی نہ بچ سکی

بجلی کے بریک ڈاؤن سے سندھ اسمبلی بھی نہ بچ سکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بجلی کی طویل بندش سے سندھ اسمبلی بھی نہ بچ سکی، اسمبلی کی پرانی عمارت میں دفاتر بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے، دفتری امور موبائل فون کی روشنی میں جاری رہے۔شہر میں بجلی کی طویل بندش نے جہاں شہریوں کو پریشان کیا، وہیں سرکاری دفاتر سمیت سندھ اسمبلی بھی متاثر ہوئی، بریک ڈاون سے سندھ اسمبلی کی تاریخی عمارت بھی تاریکی میں ڈوب گئی، پرانی عمارت میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے کے باعث دفتری امور موبائل کی روشنی میں انجام دیے گئے۔دوسری جانب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی جس سے ایوان میں ائرکنڈیشنز بھی کام کرتے رہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول