پبی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،31خطر ناک اشتہاری گرفتار،11افغانی گرفتار

پبی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،31خطر ناک اشتہاری گرفتار،11افغانی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نما ئندہ پاکستان)موجودہ حالات کے تناظر اور قومی ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلافFR پشاورسے ملحقہ علاقوں جڑوبہ، جلوزئی،FR کوہاٹ سے ملحقہ علاقوں قمر میلہ، بھادر بابا ، بدرشی ،زیارت کاکا صاحب، میرہ مرہٹی ، PAFاکیڈیمی کے اردگرد علاقوں میں سکیورٹی فورسزاور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔آپریشن میں RRF،ایلیٹ فورس کے دستوں ضلعی پولیس،پاک آرمی ،سراغ رساں کتوں،بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہ لیا۔دوران آپریشن 31خطرناک مجرم اشتہاری،11غیر قانونی طور پر مقیم افغانی جن کے قبضے سے 1کلاشنکوف،1رائفل سینکڑوں کارتوس برآمد ۔جبکہ41 مشتبہ،19کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر،5سکولوں کی ناقص سیکورٹی پرمقدمات درج جبکہ ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کاروائیوں میں 4کلو چرس برآمد ملزمان گرفتار۔سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاےFR ں جاری رہنیگی۔واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کی خصوصی ہدایات اور قومی ایکشن پلان کے تحت نوشہرہ کے FR سے ملحقہ علاقوں جڑوبہ،جلوزئی،قمر میلہ ،بھادر بابا میرہ مرہٹی،PAFاکیڈیمی رسالپور کے اردگرد میرہ خویشگی ،بدرشی زیارت کاکا صاحب میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن DSPکینٹ سرکل نذیر خان،DSPپبی سرکل عدنان اعظم،DSPاکوڑہ کامران خان کی قیادت میں RRF،ایلیٹ فورس کے وستوں ،سراغ رساں کتوں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے حصہ لیا۔دوران سرچ 31خطرناک مجرم اشتہاری،11غیر قانونی طور پر مقیم افغانی گرفتار جن کے قبضہ سے 1کلاشنکوف،1رائفل سنکڑوں کارتوس برآمد جبکہ41مشتبہ،19کرایہ داران ایکٹ کیخلاف ورزی پر5سکولوں کی ناقص سکیورٹی پرمقدمات درج کیے گئے۔جبکہ ڈرگ ڈیلروں کے خلاف کاروائیوں میں عبدالروف ولدایوب خان سکنہ خیبر ایجنسی،شاہد انور ولدانور سکنہ بدرشی،غنی شاہ ولد رحمت کے قبضہ سے 4کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔انھون نے مذید کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی