کوہاٹ میں وزیر خزانہ اور تنظیم اساتذہ کے مابین مذاکرات کامیاب

کوہاٹ میں وزیر خزانہ اور تنظیم اساتذہ کے مابین مذاکرات کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم کو بنیادی ضروریات کیلئے کروڑوں روپیہ فنڈز دئے۔ معماران قوم نونہالان قوم کی تربیت پر توجہ دیں۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیت اور تنظیم اساتذہ کے ذمہ داران کے درمیان اساتذہ درپیشن حل طلب مسائل پر با ضابطہ مذاکرات ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپشن سیکرٹری محکمہ خزانہ کا مران ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ رضاء اللہ خان، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن مقبال خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سکولز محمد عارف اور متعلقہ افسران کے علاوہ تنظیم اساتذہ کے خیر اللہ حواری، سید محمد شاہ باچا، سکندر خان اور سیدعبدالوارث جان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیل 12اور سکیل 15میں تاحال کام کرنے والے اساذہ کیلئے ایک درجہ ترقی سکیل 16کیلئے خصوصی الاؤنس مڈل سکولوں میں فزیکل ٹیچرز، معلمین دینیات کے پوسٹوں کی بحالی، سربراہان سکولز کیلئے چارج الاؤنس میں اضافے، سکول اساتذہ کیلئے ایم فل اور ایم ایس الاؤنس کے اجراء، دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی تقرری کے سابقہ نوٹیفیکیشن کی بحالی اور دیگر مسائل پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کے ان امور کے بارے میں سکولز ڈائریکٹوریٹ 6فروری تک سمری تیار کرکے محکمہ خزانہ بھیج دے۔ تا کہ آئندہ اجلاس میں سمرے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ خصوصاً اساتذہ کے اوقات کار کو بہتر بنانے کیلئے دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر انکی ضروریات ]پورا کرنے کیلہئے اربوں روپیہ کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ جس سے نہ صرف شرح تولیم میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ معیار تولیم بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہ کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر پالیسی وضع کی گئی ہے۔ جس کے مثبت اقدامات مرتب ہو وئے۔ موجودہ خالات میں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی کے حوالے سے اساتذہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ساتھ ہی بچوں کی تولیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ تا کہ آئیندہ نسل ملکی معاملات کو ذمہ داری اور ایمانداری سے انجام دینے کے قابل ہو۔ اور ایک اسلامی اور خوشحال پاکستنا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔