آفاق مصطفی اورراشد صدیقی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت

آفاق مصطفی اورراشد صدیقی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینئر صحافی اور آرٹس کونسل کراچی کے رکن محمد آفاق مصطفے اور اسپورٹس کے سینئر صحافی راشد علی صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے صحافت ، ادب اور کھیل کے شعبوں میں مرحومین کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر