فرائض سے غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کی دیربالا میں کوئی جگہ نہیں:ضلع ناظم

فرائض سے غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کی دیربالا میں کوئی جگہ نہیں:ضلع ...

واڑی(نمائندہ پاکستان )ضلع ناظم دیر بالا نے سرکاری آفیسران کے دفاتر سے غیر حاضر ی کا سختی سے نوٹس لے لیا ،عوام کے اعتماد پر پورا نہ اترنے والوں کے لئے دیر بالا میں کوئی جگہ نہیں ہے ،سرکاری امور کے سلسلے میں ضلع سے باہر جانے سے پہلے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ مشروط کردیا گیا،صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ نے کہا کہ دیر بالا کے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے ،ضلعی حکومت اپنی فرائض سے غافل نہیں ہے ،صحت ،تعلیم ،جنگلات کی تحفظ اور اہم شاہراہوں کی تعمیر کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کے سالانہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے وافر مقدار میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے سرکاری امور کا بہانہ بناکر دفاتر سے غیر حاضر سرکاری آفیسران کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض آفیسران کی مسلسل دفاتر سے غیر حاضری کے باعث لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں اس لئے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ فرائض منصبی کو شعار بناکر ڈیوٹی میں کام چوری سے اجتناب کریں اور سرکاری امور کے بہانے بناکر دفتروں سے غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت کاروائی میں عمل لائی جائیگی اور آئندہ کے لئے کوئی بھی آفیسر سرکاری کام کے سلسلے میں ضلع سے باہر جانے کی صورت میں پہلے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر