پی ٹی آئی عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے ،سردار سورن سنگھ

پی ٹی آئی عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے ،سردار سورن سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کے عوام دوست پالیسی کے باعث دیگرسیاسی جماعتوں کے لوگ کثیر تعداد میں شامل ہورہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بونیر کے یونین کونسل سروئی دوگلئی میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علاقہ کی مشہور شخصیت حقدار خان نے رشتہ داروں ودیگر خاندانوں سمیت مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سورن سنگھ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہااورکہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بونیر میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کیئے اورلوگوں کی مشکلات کاازالہ کیا۔جس کی وجہ سے عوام متاثرہوکرجوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ تقریب سے تحریک انصاف کے آرگنائزراقبال خان، امیر الامان خان، افسر خان اور متحدہ عرب امارات میں تحریک انصاف کے صدرامیرحسین نے بھی خطاب کیا۔علاقہ کے عوام نے سردار سورن سنگھ سے سروئی سڑک کی تعمیر کامطالبہ کیا جس پر سردار سورن سنگھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بات کرنے کاوعدہ کیا اورکہا کہ آئندہ بجٹ میں مزید ترقیاتی کاموں کے علاوہ سروئی روڈ کے لئے بھی فنڈ مختص کیئے جائیں گے اور تبدیلی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔