پوسٹمارٹم کیلئے لیڈی ڈاکٹر نہ ہونا باعث شرم ہے،تحسین اللہ خان

پوسٹمارٹم کیلئے لیڈی ڈاکٹر نہ ہونا باعث شرم ہے،تحسین اللہ خان

مٹہ(نمائندہ پاکستان ) مٹہ سوات ویلج کونسل چمن لالئی کے نائب ناظم تحسین اللہ خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحصیل مٹہ سوات میں پوسٹمارٹم کیلئے لیڈی ڈاکٹرز کانہ ہونا باعث شرم ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ چپریال کا ایس ایچ او حضرت حسین نے بروقت کاروائی کی لیکن مٹہ ہسپتال کے ساتھ کام مینگورہ ہسپتال تک لے جانے اور وہاں دو دن بعد پوسٹ مارٹم کرنا کہا کا انصاف ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر محمود خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مٹہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کا بندوبست کرکے عوام کو اس شرم سے بچانے میں کردار ادا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر