پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں :اہل سنت والجماعت

پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں :اہل سنت والجماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر عطاء محمد دیشانی نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو ، آئی ایس آئی ہیڈ کوآرٹر ،مہران بیس ، اے پی ایس اور باچا خان یونیورسٹی پر حملہ سے واضح ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہو رہی ہے ۔ امریکہ ، بھارت اور ایران عالمی ،مذہبی اور لسانی دہشت گردی میں ملو ث ہے۔ داعش میں بھرتی پر پابندی ہے تو ایرانی زائرین اور حزب اللہ میں بھی بھرتی پر پابندی کیوں نہیں۔ وہ ٹی ایم ہال چارسدہ میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس مو قع پر ضلعی صدر اشتیا ق احمد ، مولانا محمد اسماعیل ، حق نواز درانی ، ضلعی نائب ناظم حاجی مصور خان ، تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سمینار سے خطاب کر تے ہوئے اہل سنت والجماعت خیبر پختون خواہ کے صدر عطاء محمد دیشانی نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں چند درندوں نے مادر علمی پر حملہ کرکے پاکستانی قوم کو رُلا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اصل اسباب یعنی دوغلی پالیسی کو یکسر ختم کرنا ہو گا۔ انقلاب ایران اور انقلاب افغانستان کے بعد سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے۔ عالمی دہشت گردی میں امریکہ ، مذہبی دہشت گردی میں ایران اور لسانی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو ، آئی ایس آئی ہیڈ کوآرٹر ،مہران بیس ، اے پی ایس اور باچا خان یونیورسٹی پر حملہ سے واضح ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی خواہ لسانی ہو ، مذہبی ہو یا عالمی سب کو ایک نظر سے دیکھنا ہو گا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرات کو سلام پیش کر تے ہوئے کہا کہ اہل سنت والجماعت پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ داعش میں بھرتی کیلئے سزا اور قانون موجود ہے تو ایرانی زائرین اور حزب اللہ میں بھرتی بھی غیر قانونی اور عالمی دہشت گردی کو پر وان چڑھانے کا حصہ ہے اس کو کیوں بند نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے آڑ میں مدارس ، علماء اور مساجد کو چھیڑنا عالمی دہشت گردوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے ۔ بڑے بڑے اداروں پر حملوں میں مدرسے کا ایک طالب علم بھی ملوث نہیں ۔ یہ ملک ہم نے بنایا ہے اور ہم اس کو سجاکر بچائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اعظم طارق شہید اور حق نواز جھنگوی شہید کے قاتلوں کو سزا دے اور اہل سنت والجماعت کے سر پر ست اعلی مولونا محمد احمد لدھیانوی کے انتخابی فیصلے کا حکم صادر کریں۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کیا ۔