، ایم کیوایم کے ڈاکٹر زیب ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شامل

، ایم کیوایم کے ڈاکٹر زیب ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شامل

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور سے ملاقات میں ایم کیوایم کی قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہو لڈر ڈاکٹر زیب نے 26ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چو دھر ی محمدسرور سے ملاقات ایم کیوایم کی این اے125سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر زیب نے ایم کیوایم کے اراکین شاہ زیب ‘عنصر علی ‘پر ویز ارشد ‘بشری بیگم سمیت 26ساتھیوں نے تحر یک انصاف کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چو دھر ی محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکو مت میں 40فیصد پاکستانیوں کو پیٹ بھر کر کھانا نہیں مل رہا اس سے بڑی حکمرانوں کی اور ناکامی کیا ہو سکتی ہے ؟ موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے بلکہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات تحر یک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں اور ہم ایسے لوگوں کو تحر یک انصاف میں خوش آمد ید کہتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر