عزیر بلوچ کی گرفتاری کہیں چوہدری نثار کے بیانات کا ردعمل تو نہیں؟پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے: نثار کھوڑو

عزیر بلوچ کی گرفتاری کہیں چوہدری نثار کے بیانات کا ردعمل تو نہیں؟پہلے ...
عزیر بلوچ کی گرفتاری کہیں چوہدری نثار کے بیانات کا ردعمل تو نہیں؟پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے: نثار کھوڑو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کہیں چوہدری نثار کے بیانات کا ردعمل تو نہیں؟ سندھ کیلئے ہر طرح کی تکلیف اٹھا سکتے ہیں پہلے گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق علم نہیں ہے، پہلے یہ بتایا جائے کہ عزیر بلوچ اتنے دنوں سے کہاں اور کس کے پاس تھا؟عزیر بلوچ پہلے جن کے پاس تھا ان سے سوال کیا جائے۔

بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کے حوالے سے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ شہرمیں بلدیاتی اداروں کیلئے اختیارات مانگے جارہے ہیں، اختیارات تو تب ملیں گے جب وہ عہدے پر ہوں گے جب اختیارات تھے تب کراچی کا حال ایسا کیوں تھا؟۔

مزید : کراچی /اہم خبریں