انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے : شہزاد رائے

انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے : شہزاد رائے
انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے : شہزاد رائے

  

لاہور (یو این پی )گلوکار شہزادرائے نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ،ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ مخلوق خدا کی بھر پور خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے لئے تو ساری دنیا جیتی ہے لیکن دوسروں کیلئے جینا کسی جہاد سے کم نہیں ہے۔ گلوکاری ایک مشکل کام ہے یہ ہرانسان کے بس کاکام نہیں ہے اگر خداخوبصورت آواز عطا کرتا ہے تو گلوکارکو چاہیے کہ اپنی آواز کو دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے استعمال کرے۔ شہزاد رائے نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ زیادہ تر گلوکار فلاحی کاموں سے دکھی اورنادار افراد کی خدمت کررہے ہیں جو قابل ستائش بات ہے۔

مزید : تفریح