سنی لیون بالی ووڈ ’’سلمان،شاہ رخ اور عامر خان‘‘ سے مقبولیت میں آگے

سنی لیون بالی ووڈ ’’سلمان،شاہ رخ اور عامر خان‘‘ سے مقبولیت میں آگے
سنی لیون بالی ووڈ ’’سلمان،شاہ رخ اور عامر خان‘‘ سے مقبولیت میں آگے

  

ممبئی(یوا ین پی) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے مقبولیت میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی جانداراداکاری کے ساتھ ساتھ انڈسٹری میں دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے متعدد غیر ملکی اداکاراؤں کو بھارتی فلم نگری میں متعارف کروایا ہے جس میں جیکولین فرنینڈس بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کئی نامور اداکاروں اور بھارتی شخصیات کو مقبولیت میں پچھاڑ دیا ہے، انٹر نیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں سال بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ اداکارہ سنی لیون کو تلاش کیا گیا ہے ۔ جب کہ انہوں نے مقبولیت میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان ،کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون سمیت تمام شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سنی لیون نے مقبولیت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مزید : تفریح