ورلڈ ٹی 20 ، عمر اکمل سکواڈ سے باہر، کامران اکمل کوشامل کیے جانے کا امکان

ورلڈ ٹی 20 ، عمر اکمل سکواڈ سے باہر، کامران اکمل کوشامل کیے جانے کا امکان
ورلڈ ٹی 20 ، عمر اکمل سکواڈ سے باہر، کامران اکمل کوشامل کیے جانے کا امکان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2016 کے قومی ٹیم کے سکواڈ میں عمر اکمل کو ٹیم سے باہر اور کامران اکمل کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سماءنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے رویے سے کافی نالاں ہے اور انہیں ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کرنا چاہتی ہے جبکہ ان کی جگہ انہی کے بڑے بھائی کامران اکمل جو کہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کامران اکمل کی شمولیت کے حوالے سے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مزید : کھیل