سعودی پلٹ شہری سے نوسر باز نے پلاٹ کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ روپے ہتھیالئے

سعودی پلٹ شہری سے نوسر باز نے پلاٹ کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ روپے ہتھیالئے
سعودی پلٹ شہری سے نوسر باز نے پلاٹ کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ روپے ہتھیالئے

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) حاجی محمد امین سندھو محلہ راجپوتاں ڈسکہ عرصہ 40 سال سے مدینہ منور ہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا اور اپنے ملک کیلئے زرمبادلہ کمارہا ہے عرصہ تین سال سے پہلے جب وہ صحت خرابی کی وجہ سے سعودی عرب کو خیرباد کہہ کر پاکستان اپنے علاج معالجے کیلئے واپس آیا تو محمد ظفر عثمانی نامی ٹھگ نے اپنے آپ کو پراپرٹی ڈیلر شو کر کے ایک فرضی پلاٹ سستے داموں پر دکھا کر ایک جعلی دستاویز تیار کرکے حاجی محمد امین سے مبلغ 33 لاکھ روپے مختلف طریقہ کار سے ہتھیالئے۔ عرصہ تین سال کی بھاگ دوڑ کے بعد محمد ظفر عثمانی نے روبرو پنچایت مبلغ 14 لاکھ کا ایک بوگس چیک پنچایت کو مطمئن کرنے کیلئے تھمادیا وقت مقررہ پر بینک سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ بینک میں اس اکاﺅنٹ میں کوئی پیسہ نہیں، دوبارہ رابطہ کرنے پر محمد ظفر عثمانی لڑائی جھگڑے پر اتر آیا جس کے خلاف تھانہ ڈسکہ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

مزید : سیالکوٹ