کنگنا رناوت نے سابق بوائے فرینڈ کو ’’بے وقوف ‘‘ قرار دیدیا

کنگنا رناوت نے سابق بوائے فرینڈ کو ’’بے وقوف ‘‘ قرار دیدیا
کنگنا رناوت نے سابق بوائے فرینڈ کو ’’بے وقوف ‘‘ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اپنی صاف گوئی کی عادت کی بنا پر فلم انڈسٹری میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ناصر ف ساتھی اداکار ہریتک روشن سے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا بلکہ انھیں بے وقوف بھی قرار دے دیا۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں عاشقی3سے جس نے کٹ کرایا ہے وہ انھیں جانتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ناجانے سابق محبوب اس قسم کی بے وقوفانہ حرکات کیوں کرتے ہیں۔ میڈیا نمائندگان کی جانب سے پوچھے جانے والے مزید سوالات کے جواب میں اداکار ہ کا کہنا تھا کہ وہ گڑھے مردے اکھاڑنا پسند نہیں کرتیں تاہم وہ اپنے خلاف سازشیں کرنے والے کو اچھی طرح جانتی ہیں۔ اداکارہ کے مذکورہ بیان کے فوراً بعد بولی ووڈ سٹار ہریتک روشن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر اپنی ٹویٹ میں اداکارہ کے بیان کی تردید کر دی گئی۔ واضح رہے ہریتک روشن اور انکی اہلیہ سوزانے خان کے درمیان علیحدگی وجہ بھی اداکارہ کنگنا رناوت کو ٹھرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جس وقت ہریتک روشن سوزین خان کے شوہر تھے تو میدیا میں کنگنا رناوت اور ان کی قربتوں کا تذکرہ ہوتا رہتا تھا ،کچھ عرصے بعد ان کی طلاق ہو گئی،اب پہلی مرتبہ کنگنا رناو ت نے عوامی سطح پر اس طرح کا اعتراف کیاہے۔

مزید :

تفریح -