ایک سال میں 1742افراد جل کر ہلاک

ایک سال میں 1742افراد جل کر ہلاک
ایک سال میں 1742افراد جل کر ہلاک

  

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چین میں گذشتہ سال آتشزدگی کے باعث 1742افراد لقمہ اجل بن گئے تا ہم یہ تعداد 2014کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے ، پبلک سکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ سال آگ لگنے کے3 لاکھ 39 ہزار واقعات پیش آئے ، جن میں 60کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ، ان حادثات میں 1112افراد زخمی ہوئے تا ہم حکومت نے آتشزدگی حادثات سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جن کے مطابق 63لاکھ صنعتی اور کاروباری یونٹس کے حفاظتی انتظامات بہتر بنائے گئے ، چین میں اس وقت ایک لاکھ 85ہزار ہمہ وقتی فائر فا ئٹرز موجود ہیں جنہوں نے ایک لاکھ 65ہزار افراد کو حادثات سے بچایا جبکہ 65ارب یوآن کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی