وزیر اعظم نے ماضی میں کوئی مک مکا کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے، عابد شیر علی

وزیر اعظم نے ماضی میں کوئی مک مکا کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے، عابد شیر علی
وزیر اعظم نے ماضی میں کوئی مک مکا کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے، عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اداروں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ، وہ ملک سے کرپشن ختم کردیں گے انہوں نے ماضی میں کوئی مک مکا کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ن لیگ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے پہاڑوں پر لڑنے والے اب قومی دھارے میں آرہے ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور جہاں بھی کوئی دہشتگرد ہوگا اسے کچل دیں گے۔
پنجاب میں سکولوں کی تعطیلات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کو سیکیورٹی ایشو کی بنا پر بند کیا گیا تھا، پیر کو تمام سکول کھول دیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -