حکومت سے مک مکا کی بات نہیں کی خورشید شاہ فائدے لیتے رہے: چودھری نثار

حکومت سے مک مکا کی بات نہیں کی خورشید شاہ فائدے لیتے رہے: چودھری نثار
حکومت سے مک مکا کی بات نہیں کی خورشید شاہ فائدے لیتے رہے: چودھری نثار

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وضاحت کی ہے کہ حکومت اور خورشید شاہ میں مک مکا کی بات نہیں کی، یکطرفہ طور پر خورشید شاہ حکومت سے فائدے لیتے رہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے چودھری نثار نے کہا کہ حکومت اور خورشید شاہ ڈیل کی بات نہیں کی۔ قبل ازیں وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس تاثر کی وضاحت کی ہے جو وزیر داخلہ کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے مابین کسی قسم کی ڈیل سے متعلق میڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی کچھ نیوز رپورٹس میں پیدا کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اپنی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے حکومت اور اپوزیشن کے مابین کسی دو طرفہ ڈیل کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔

مزید : اسلام آباد