سانحہ باچاخان یونیورسٹی، تحقیقاتی کمیٹی کی وی سی ، سیکیورٹی انچارج کو برطرف کرنے کی سفارش

سانحہ باچاخان یونیورسٹی، تحقیقاتی کمیٹی کی وی سی ، سیکیورٹی انچارج کو برطرف ...
سانحہ باچاخان یونیورسٹی، تحقیقاتی کمیٹی کی وی سی ، سیکیورٹی انچارج کو برطرف کرنے کی سفارش

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سیکیورٹی انچار ج کو عہدوں سے ہٹا کر سیکیورٹی انچارج کو شامل تفتیش کرنے کی سفارش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ باچا خان کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حملے کے روز سی سی ٹی وی کیمرے غیر فعال اور مانیٹرنگ کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں تھا ۔ یونیورسٹی کو سنگین سیکیورٹی خطرات لاحق تھے لیکن اس کے باوجود سیکیورٹی انچارج اشفاق احمد نے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں اور کمیٹی کوسیکیورٹی گارڈ سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں جبکہ وقوعہ کے روز وہ اچانک ہی غائب ہوگئے اس لیے سیکیورٹی انچارج کوعہدے سے بر طرف کرکے شامل تفتیش کیا جائے۔

علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیٹی نے با چا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کوہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ وی سی نے حکومتی ہدایت کے مطابق اجلاس نہیں بلایا۔

مزید : قومی