ملک بھر کے 285 مدارس کے بیرون ملک سے فنڈز لینے کا انکشاف

ملک بھر کے 285 مدارس کے بیرون ملک سے فنڈز لینے کا انکشاف
ملک بھر کے 285 مدارس کے بیرون ملک سے فنڈز لینے کا انکشاف

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر کے285 مدارس بیرون ملک سے فنڈز لیتے ہیں ان میں پنجاب کے147، سندھ کا 01، کے پی کے کے 12، بلوچستان کے 30 اور گلگت بلتستان کے95 مدارس شامل ہیں، ان مدارس کو سعودی عرب، ایران ،عراق ، یو اے ای، کویت ، قطر اور ترکی سے امداد ملتی ہے، مقامی اخبار کے مطابق نیکٹا نے چاروں صوبوں کے مدارس کی فنڈنگ کی چھان بین کے لئے ایف آئی اے کو خطوط لکھنا شروع کر دیے ہیں اور ایف آئی اے نے متعدد مدارس کے کھاتوں کی چیکنگ اور ان کے بنک اکاوئنٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے ، ایف آئی اے مدارس کی انتظامیہ سے فنڈز کے آڈٹ کی رپورٹس سمیت ان کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر رہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کے غیر ملکی فنڈنگ کن مقاصد کے لئے استعمال کی جا رہی ہے ، ایف آئی اے نیکٹا کو ہر مدرسے کی الگ الگ رپورٹ ارسال کرے گی۔واضح رہے کہ کچھ ایسے مدارس بھی ہیں جنہوں نے بیرون ملک سے فنڈز حاصل کرنے کے لئے وزارت داخلہ سے این او سی لے رکھا ہے۔ اخبار کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر رجسٹرڈ اور دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث 182 مدارس کو بند کرایا گیا ہے،بند کرائے گئے مدارس میں پنجاب کے 02،سندھ کے 167 اور کے پی کے کے 13 مدرسے شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد