فیصل آباد میں 2 لڑکیوں سے زیادتی، ایک کی برہنہ ویڈیو بنا لی

فیصل آباد میں 2 لڑکیوں سے زیادتی، ایک کی برہنہ ویڈیو بنا لی
فیصل آباد میں 2 لڑکیوں سے زیادتی، ایک کی برہنہ ویڈیو بنا لی

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مختلف واقعات میں دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ایک کی ملزموں نے برہنہ ویڈیو بنا لی۔ دو لڑکیاں اغوا، مقدمات درج کر لئے۔ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ لاہور روڈ پر اصغر وغیرہ تین افراد نے (ث) کو اغوا کر کے زیادتی کی جبکہ تھانہ ملت ٹاو¿ن کے علاقہ میں ملزم آصف نے دو ساتھیوں کے ہمراہ (ت) کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی برہنہ ویڈیو بنا لی۔ علاوہ ازیں پیپلزکالونی کے علاقہ میں ایف ڈی اے فلیٹس سے فضیلت بی بی کی بیٹی(ر) کو نامعلوم افراد اور غلام محمد آباد اے بلاک میں عنایت کی بیٹی(الف) کو علی رضا نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید : فیصل آباد