فیس بک پر دوستی‘ ترک لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

فیس بک پر دوستی‘ ترک لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
فیس بک پر دوستی‘ ترک لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

  

ملتان (ویب ڈیسک) ترکی کی سوینج ناصر عباس کے لئے پاکستان آئی اور چار سال کی آشنائی شادی میں بدل گئی۔ 4 سال قبل بنک ملازم ناصر عباس اور سوینج کا فیس بک کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور پھر یہ رابطہ ایک خوبصورت بندھن بن گیا۔ سوینج جو ترکی کے ایک ڈینٹل ہسپتال میں ایڈمن آفیسر ہے نے کہا پاکستان آکر اسے توقع سے بڑھ کر محبت ملی۔ 20جنوری کو پاکستان آکر شادی کرنے والی سوینج صرف 8 دن بعد واپس اپنے وطن چلی گئی تاہم اس جوڑے کو یقین ہے کہ بہت جلد ناصر کو بھی ترکی کا ویزہ مل جائے گا۔

مزید : ملتان