عالمی موسمیاتی تبدیلیاں، سعودی عرب کے کئی شہروں میں برفباری، یخ بستہ ہوائیں

عالمی موسمیاتی تبدیلیاں، سعودی عرب کے کئی شہروں میں برفباری، یخ بستہ ہوائیں
 عالمی موسمیاتی تبدیلیاں، سعودی عرب کے کئی شہروں میں برفباری، یخ بستہ ہوائیں

  

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مشہور شہر تبوک میں برفباری ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب کے صوبے قسیم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے، دارالحکومت ریاض کے قریب واقع شہر بریدہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 5ڈگری تک نیچے جانے لگا ہے۔ ان برفبانی صوبوں کی یخ بستہ ہواﺅں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق تبوک، صوبہ قسیم اور بریدہ سے لیکر مدینہ منورہ تک کوئی بلند و بالا پہاڑ نہیں ہے، اسلئے برفانی ہوائیں ڈائریکٹ مدینہ منورہ میں آتی ہیں، جس کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، ان موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے سال بھر کے گرم رہنے والے علاقے کے لوگ اب سردی کی لپیٹ میں آنا شروع ہوگئے ہیں جس سے عمرے کیلئے آنیوالوں کو سخت موسم کی ازیتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ طائف میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں نے سعودی عرب کے متعدد شہروں میں برفباری کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی