کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کویت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) زلزلے کے جھٹکوں نے شمالی کبد اور جنوبی جاہرا کے علاقوں کو لرزا کر رکھ دیا۔ کویت انسٹی ٹیوٹ فار سائینٹیفک ریسرچ کے ڈائریکٹر عبداللہ الانیزی نے کویت نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ ان زلزلوں کے جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 اور 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی اور اسے جاہرا، قیراون اور سعد العبدللہ کے علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی