مشرقی یوکرائن تنازعے میں 2269فوجیوں سمیت 9000افراد مارے جا چکے :صدر پیٹرو پرو شینکو

مشرقی یوکرائن تنازعے میں 2269فوجیوں سمیت 9000افراد مارے جا چکے :صدر پیٹرو پرو ...
مشرقی یوکرائن تنازعے میں 2269فوجیوں سمیت 9000افراد مارے جا چکے :صدر پیٹرو پرو شینکو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرائن کے صدر پیٹرو پرو شینکو نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں تقریباََ 2سال قبل ہونے والے تنازعے میں 2269فوجی اہلکار ہلاک ہو ئے ۔ چینی خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یوکرائنی صدر پیٹرو پرو شینکو نے کیف ملٹری لائسیم کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارے جانے والوں میں 21نوجوان ایسے تھے جن کی عمر 18برس سے کم تھی جبکہ 650کی عمر 18سے 25سال کے درمیان تھی ۔ یوکرائنی صدر نے مزید کہا کہ تب سے اب تک فوجی اور عام شہریوں سمیت 9000سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 20ہزار سے زائد شدید زخمی ہوئے ۔