فنچ انجری کا شکار، بھارت کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں شین واٹسن ٹیم کی قیادت کریں گے

فنچ انجری کا شکار، بھارت کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں شین واٹسن ٹیم کی قیادت کریں گے
فنچ انجری کا شکار، بھارت کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں شین واٹسن ٹیم کی قیادت کریں گے

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث بھارت کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ شین واٹسن کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں عمدہ اننگز کھیلی تھی تاہم آسٹریلیا کو اس میچ میں 27 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور فنچ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ٹیم کی قیادت ان کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ” ہم بے شک سیریز ہار چکے ہیں لیکن ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کے تناظر میں یہ میچ بھی انتہائی اہم ہے اور لوگ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ ہم سڈنی کے کرکٹ گراﺅنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں“۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے اور دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کے روز سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل