حکومت نے توسیع دی تو جنرل راحیل کیا کریں گے: فضل الرحمن

حکومت نے توسیع دی تو جنرل راحیل کیا کریں گے: فضل الرحمن
حکومت نے توسیع دی تو جنرل راحیل کیا کریں گے: فضل الرحمن

  

خانیوال  (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا ہر صورت بھرپور تحفظ کریں گے ، حکومت نے توسیع دی تو جنرل راحیل کیا کریں گے، وہ کبیروالا میں طلباءکے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس اور مخیر شخصیات کے چندے سے چل رہے ہیں۔ بیرون ممالک سے فنڈز لینے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ویسے بھی بیرون ملک سے فنڈز لینا کوئی جرم نہیں ہے اگر جرم ہے تو وطن عزیز میں غیر ملکی فنڈنگ سے سینکڑوں کی تعداد میں جو این جی اوز اسلام اور پاکستان کی نظریاتی اساس و اقتدار کے خلاف کام کررہی ہیں، ان کے خلاف اقدامات کیوں نہیں اٹھائے جارہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا لیکن اگر حکومت ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینا چاہے تو کیا وہ توسیع نہیں لیں گی؟ ۔ دوسروں پر الزامات دھرنے سے پہلے ہمیں اپنی دو عملی پر بھی غور کرناہو گا، واجپائی نے پاکستان کا دورہ کیا اسکے بعدکارگل ہو گیا، مودی کے دورہ کے بعد سانحہ پٹھان کوٹ ہو گیا باچاخان یونیورسٹی پشاور کے سانحہ کے بعد ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑانے کی ضرورت تھی۔

مزید : خانیوال