فیس بک نے افریقی خاتون کو پاکستان کی دلہن بنا دیا

فیس بک نے افریقی خاتون کو پاکستان کی دلہن بنا دیا
فیس بک نے افریقی خاتون کو پاکستان کی دلہن بنا دیا

  

جوہانسبرگ (ندیم شبیر سے)کسی نے سچ کہا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے اس کے لئے عمر اور علاقے کی کوئی قید نہیں ہوتی۔فیس بک نے یوں تو بہت سے دلوں کو ملایا ہے اور جوڑوں نے اپنی محبت کو پا لیا ہے۔اسی طرح گوجرانوالہ کے22سالہ بلال عباس اور کیپ ٹاﺅن کی ادھیڑعمر خاتون نے فیس بک پر دوستی کر کے شادی کر لی ہے۔کیپ ٹاﺅن سے گوجرانوالہ آ کر شادی کی اور اب وہ واپس کیپ ٹاﺅن پہنچ چکی ہیں جہاں وہ اپنے شوہر بلال عباس کے کا غذات تیار کر وا رہی ہیں۔ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بلال عباس سے نے کہا ہے کہ ساﺅتھ افریقہ کا سفارتخانہ دو بار میرے کاغذات مسترد کر چکا ہے،جبکہ مجھے اپنی بیوی کے پاس ساﺅتھ افریقہ جانا ہے، میری روز نامہ پاکستان کے توسط سے حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ میرا مسلہ حل کیا جائے اور ساﺅتھ افریقہ کے سفارت خانے سے بات کر کے اس کا حل نکالا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس